دُنیا بھر میں کورونا سے 42کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 58لاکھ 83ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 42کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 58لاکھ 83ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 42کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 58لاکھ 83ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 42 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 58لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 42کروڑ6لاکھ 95 ہزار539 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 58 لاکھ 83 ہزار617 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں

کورونا کا خوف، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی شادی منسوخ

وائرس سے متاثرہ 84 ہزار 581افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 کروڑ 1لاکھ 33 ہزار306ہو گئی۔ وائرس کے7 کروڑ  48 ہزار725مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 34کروڑ 46 لاکھ 78ہزار616 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 7 کروڑ 99لاکھ 15ہزار734افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 27لاکھ 80ہزار 235افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے جبکہ کورونا سے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ برازیل متاثر ہوا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 9لاکھ 55 ہزار497افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 10ہزار937شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ79 لاکھ41 ہزار476افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 41ہزار997لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، برطانیہ پانچویں، روس چھٹے، ترکی 7ویں، جرمنی 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts