احمد آباد بم دھماکے، عدالت نے 11 ملزمان کو عمر قید، 38کو سزائے موت سنادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احمد آباد بم دھماکے، عدالت نے 11 ملزمان کو عمر قید، 38کو سزائے موت سنادی
احمد آباد بم دھماکے، عدالت نے 11 ملزمان کو عمر قید، 38کو سزائے موت سنادی

گجرات: بھارتی عدالت نے آج سے 13 سال قبل جولائی 2008 میں کیے گئے بم دھماکوں کے کیس میں 11 ملزمان کو عمر قید جبکہ 38 کو سزائے موت سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی 2008 کے روز بھارتی شہر دھماکوں سے لرز اٹھا۔ 1 گھنٹہ 10 منٹ کے دوران مسلسل 21 خوفناک بم دھماکوں کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جسے بھارتی تاریخ کی بڑی دہشت گردی سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ یوکرین کشیدگی کیخلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار

دہشت گردوں نے بھارت کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا جن میں سرکاری سول ہسپتال، ایل جی ہسپتال، بسز، پارک کی گئی سائیکلز، کاریں اور دیگر مقامات شامل تھے۔ عدالت نے دھماکوں میں ہلاک افراد کو 1 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50ہزار معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔

قبل ازیں رواں برس کے آغاز میں 8 فروری کو گجرات کی خصوصی عدالت نے 78 ملزمان میں سے 49 کو قتل، بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مجرم ٹھہرایا۔قبل ازیں ملزمان کو اپنی صفائی میں بولنے کا موقع بھی دیا گیا تھا۔ 

کورونا کے باعث ملزمان عدالت میں ورچؤل طور پر حاضر ہوئے اور اسی دوران عدالت نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موت کی سزا کی منظوری گجرات ہائی کورٹ سے لینا فی الحال باقی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 1لاکھ روپے جاں بحق شہریوں کے ورثاء، 50 ہزار فی کس شدید زخمی شہریوں جبکہ 25 ہزار فی کس معمولی زخمیوں کو دینے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دہشت گردی کے 48 مجرموں پر فی کس 2 لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Related Posts