دوران حراست محسن بیگ پر تشدد کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوران حراست محسن بیگ پر تشدد کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
دوران حراست محسن بیگ پر تشدد کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر صحافی محسن بیگ پر دوران حراست کیے جانے والے تشدد پر رپورٹ آئی جی اسلام آباد پولیس سے طلب کرلی۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹ اطہر من اللہ نےصحافی محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جس میں درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس گرفتاری کے معاملے میں ملوث ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کو غیر قانونی قراردینے والے ماتحت جج کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تو ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ملزم کے علاوہ کوئی بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نہیں کرسکتا تاہم آپ اپنی درخواست میں ترمیم کرکے لاسکتے ہیں۔

محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو دس سے پندرہ لوگوں نے کمرے میں مارا پیٹا اور جب ضمانت پر ملنے کی کوشش کی تو ملنے نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس کا طالبات پر لاٹھی چارج، سر سے سکارف چھین لئے۔ بھارت

مزید برآں چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ محسن بیگ پر دوران حراست تشدد سے متعلق رپورٹ پیر تک پیش کی جائے تاہم کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts