واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر اٹھائے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان پر گفتگو نتیجہ خیز رہی۔
وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو
Thank you @ImranKhanPTI for the productive discussions on the steps being taken in Pakistan to eliminate polio. I’m encouraged by the country’s commitment to eradication and am optimistic that if everyone remains vigilant, we can #endpolio. pic.twitter.com/cMAw3ZfDxr
— Bill Gates (@BillGates) February 17, 2022