کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، 100 انڈیکس 243.70 پوائنٹس کم ہو کر 45441.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 0.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 6 کرورڑ 38لاکھ 14 ہزار 690 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 50 ارب ڈوب گئے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہو گئی، کیونکہ ڈالر کی قدر میں معمولی مندی دیکھنے کو ملی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز تنزلی دیکھنے کو ملی۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 28 پیسے قدر گھٹ گئی اور قیمت 175 روپے 67 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی