عدالت نے 13 طالبات سے زیادتی کے الزام میں استاد کو عمر قید کی سزا سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے 13 طالبات سے زیادتی کے الزام میں استاد کو عمر قید کی سزا سنا دی
عدالت نے 13 طالبات سے زیادتی کے الزام میں استاد کو عمر قید کی سزا سنا دی

جکارتہ : انڈونیشیا کی عدالت نے 13 طالبات سے جنسی زیادتی کے مرتکب استاد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعات کمسن طالبات کے ساتھ 5 سال کے عرصے میں پیش آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس انڈونیشین پولیس نے مغربی جاوا کے شہر سے جنسی زیادتی کا شکار طالبہ کے والدین کی شکایت پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں طالبات کے اقامتی تعلیمی ادارے کے سربراہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

منجمد اثاثے بحال نہ ہوئے توامریکا کیلئے پالیسی پرنظرثانی کریں گے،طالبان

متاثرہ طالبہ نے استاد پر الزام عائد کیا کہ 5سال کے دوران اس نے 11 سے 16 سال تک کی 13 طالبات سے زیادتی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 طالبات حاملہ ہوئیں اور 9 بچوں کو جنم دے دیا تاہم ملزم کو سزائے موت نہ دی جاسکی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے غریب طالبات کو تعلیمی وظائف کا لالچ دیا، استحصال کیا اور جنسی زیادتی بھی کی۔ طالبات نے بدنامی کے خوف سے اپنے استاد کا جرم طویل عرصے تک کسی کو نہیں بتایا۔ 

استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو موت کی سزا سنائی جائے یا جنسی عضو کاٹ ڈالا جائے تاہم انڈونیشین جج نے درخواست قبول نہ کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

Related Posts