پاکستان میں کورونا سے 27 اموات، 2597 نئے کیسز کا اندراج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 7 lives in pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، وباء نے مزید 27 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا،2597 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2597 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 27 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

 

این سی او سی کے مطابق 27 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 29ہزار828 ہو گئی ہے جبکہ نئے 2ہزار597 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1488958 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 48ہزار37 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 5اعشاریہ 40 فیصد رہا۔ انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1588 تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے2ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار804 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1383725 ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 75ہزار403 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 560036، پنجاب میں 496134، خیبرپختونخوا میں 211112، اسلام آباد میں 133277، بلوچستان میں 35111، آزاد کشمیر میں 42042 اور گلگت بلتستان میں 11246 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 380، سندھ میں 7 ہزار 985، خیبرپختونخوامیں 6 ہزار 133، اسلام آباد میں 999، آزاد کشمیر میں 771، بلوچستان میں 371 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts