اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی۔
سندھ کے متعدد گوٹھوں پر پی پی کے لوگوں نے قبضے کیے، خرم شیر زمان
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہجوم کے تشدد کے واقعے پر ملزمان کو سختی سے کچلا جائے گا۔ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پرتشدد ہجوم کےہاتھوں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی بجا آوری میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
کسی فرد/گروہ کیجانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی چنانچہ انبوہی تشدد (Mob lynchings) کو نہایت سختی سےکچلیں گے۔میں نےIG پنجاب سےمیاں چنوں واقعےکےذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنےوالےپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2022