اسلام آباد: قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔
مہنگائی میں اضافہ، 7 روز میں گوشت اور سبزی سمیت 16اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمت 3 روپے 10 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
یکم فروری 2022 کو نیپرا نے ایف سی اے پر عوامی سماعت کی جس کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کے مقابلے میں 1 روپے 20 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق فروری میں نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے کم لیے جائیں گے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا الاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر کیا جائے گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین بھی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔