کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، فخرزمان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 205 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور میں مکمل کرلیا، جیسن روئے57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز نے اننگز کا اچھا آغاز کیا اور اوپنرز نے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم عبداللہ 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء سے ہی شاندار رہا، اوپنر جیسن روئے نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

مزید پڑھیں:T20 ورلڈ کپ 2022: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں فروخت ہوگئے

جیمز ونز کے ساتھ 96 رنز کی شراکت داری قائم ہونے کے بعد روئے 57 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Related Posts