کراچی:پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی اہلکار گرفتار، ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ مل گیا،اکرام اللہ سے تفتیش شروع کردی گئی۔
اے ایس پی درخشاں رانا دلاور کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو رہا تھا ۔پولیس نے ون فائیو کی اطلاع پر بروقت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اکرام اللہ کا کرائم ریکارڈ مل گیا ہے،ملزم لاڑکانہ سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اے ایس پی رانا دلاور ملزم پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرتا ہے ۔ملزم اکرام اللہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، لوٹ مار میں ملوث رکشہ گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار