اسلام آباد ائیرپورٹ پر اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد، ملزم گرفتار
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد، ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اخروٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر لائن کی پرواز نمبر کیو آر 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ (قطر) روانہ ہونے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زیارت، قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ آور کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد، لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گرفتار مسافر شاہ زیب حسن کے قبضے سے 850 گرام چرس برآمد ہوئی جو اخروٹوں کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کو خدشہ ہے کہ گرفتار ملزم کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسول ہوسکتے ہیں۔

منشیات بھرے کیپسولوں کی موجودگی کی شبے پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ چرس برآمدگی پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ پر لاکھوں کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔ 

آج سے 8 روز قبل سعودی عرب جانے والے مالاکنڈ کے رہائشی مسافر میر سجاد کے قبضے سے 6 ہزار 330 گرام ائس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts