اسٹاک مارکیٹ، 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ، 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اسٹاک مارکیٹ، 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز تیزی رہی اور سرمایہ کاروں نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایف بی آر کی جانب سے ریونیو وصولی میں اضافے سمیت مثبت محرکات کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں گیس کھینچنے والی مشین استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کاحکم

وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ چین سے قبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں بہتری دیکھی گئی جو 3 ارب ڈالر کی مالی امداد حاصل کیے جانے سے منسلک ہے۔

توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے بھی کاروباری برادری کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان غالب رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 444.65 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو 0.97 فیصد بنتا ہے جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام 46ہزار 119.15پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 299.82 پوائنٹس بڑھ کر 45674.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 297 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Related Posts