صدارتی نظام قیاس آرائی، اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدارتی نظام قیاس آرائی، اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔وزیر خارجہ
صدارتی نظام قیاس آرائی، اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ایک قیاس آرائی ہے جبکہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، اس لیے بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے تاہم حکومت صوبہ بنانے کیلئے درکار دو تہائی اکثریت سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان پاکستان کا مستقبل، پاک فوج امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔آرمی چیف

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئےہم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خطوط لکجھے۔ تاحال دونوں سیاسی جماعتوں سے ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ 

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ اپنے دور میں جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اگر چاہتے تو کوشش کرسکتے تھے، تاہم دونوں جماعتوں نے صوبہ تو چھوڑئیے، سیکرٹریٹ بنانے کی بھی زحمت گوارا نہ کی جو پی ٹی آئی نے بنایا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھنے کیلئے سیکرٹریٹ بنایا۔ اس حوالے سے مزید پیشرفت جلد ہوگی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مجوزہ صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔اپوزیشن ترقی ہضم نہیں کر پارہی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کو ہضم نہ کرسکنے والے کبھی صدارتی نظام کی قیاس آرائیاں تو کبھی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کرتےہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے قیام سے پنجاب کے عوام کو ریلیف ملے گا، اپوزیشن جماعتیں سندھ کے بلدیاتی نظام پر اعتراضات اٹھا رہی ہیں۔ 

Related Posts