ممبئی: بھارتی خوبرو اداکارہ مونی رائے اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کے لیے جنوبی بھارتی دلہنوں کی طرح لباس زیب تن کیا، جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دیں۔انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست بھی کی۔
مونی رائے نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی۔اداکارہ نے جیولری کے لیے سونے کی چوڑیاں، چوکر ہار، مانگ ٹیکا، کمربند اور اپنے بالوں کے لیے اصلی پھولوں کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دولہے سورج نے دھوتی کے ساتھ بھورے رنگ کا کرتا زیب تن کیا، اداکارہ نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخر کار شادی کرلی۔
مزید پڑھیں: نعمان اعجاز کے شو میں آمد کی دعوت، فیصل قریشی نے معذرت کر لی