کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کسان مارچ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسان ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور خوشحال کسان ہی زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے جبکہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ زرعی طور پر مضبوط پاکستان ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے اور حکومت کسانوں کو زرعی کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،علی زیدی