حکومت سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پراجیکٹ کا آغاز کرے گی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کو اصل دکھ باری نہ ملنے کا ہے۔ فواد چوہدری
اپوزیشن جماعتوں کو اصل دکھ باری نہ ملنے کا ہے۔ فواد چوہدری

دبئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی پراجیکٹ کا آغاز کرے گی جو انہیں معاشی طور پر مضبوط بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیرونِ ملک مقیم شہریوں کیلئے جو کیا، وہ کسی اور وزیر اعظم نے کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

انٹرویو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا بالکل نیا تصور متعارف کرا رہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی جعلی یا رئیل اسٹیٹ اسکیموں سے محفوظ رہ سکیں۔ اسلام آباد میں زمین حاصل کر لی گئی ہے اور دیگر شہروں میں کام جاری ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ حکومت کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں مزید زمین حاصل کررہی ہے۔ وزیر اعظم جلد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کی نئی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم بیرونِ ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈالیں۔ 

Related Posts