پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ ززائی پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar Zalmi's Tom Kohler Cadmore and Hazratullah Zazai reached Karachi for PSL

کراچی: شہر قائد میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے میں رنگ جمانے کیلئے پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ ززائی پی ایس ایل کے لیے کراچی پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ ززائی سے پہلے پیٹ براؤن ،شرفین ردرفورڈ اور میٹ پارکنسن بھی کراچی پہنچ گئے، پشاور زلمی کے تمام پاکستانی کرکٹر بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

بین کٹنگ بگ بیش کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ثاقب محمود اور لیام لیونگسٹن انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 میں شریک 3 کھلاڑیوں اورعملے کے 5 ارکان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرنے بتایا کہ 250 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور صرف آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں تین کھلاڑی اور معاون عملے کے پانچ ارکان شامل ہیں۔

یہ ٹیسٹ ہوٹل کے چیک ان کے وقت کیے گئے تھے اور ہوٹل پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل تمام کھلاڑیوں اور عملے کے نتائج منفی تھے۔ان کا کہناہے کہ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ٹیسٹ منفی آیا تھا وہ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو گئے ہیں اور 24 جنوری سے ٹریننگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 7، پلیئرز کی ڈرافٹنگ مکمل، کونسا کھلاڑی ان کون آؤٹ؟

واضح رہے کہ پی سی بی ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

Related Posts