دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے 11 فلمز کی فہرست جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہورہا ہے۔
دبئی ایکسپو کا میلہ سج گیا، عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے دوران 21 سے 26 مارچ تک پاکستان کی11 فلمز پاکستانی انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2022 پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال پی ٹی وی کا فلم ڈویژن بھی قائم کردیا گیا ہے۔
آج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022