لاہور میں امتحان دینے کیلئے جانے والی لڑکی کو اغواء کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں امتحان دینے کیلئے جانے والی لڑکی کو اغواء کرلیا گیا
لاہور میں امتحان دینے کیلئے جانے والی لڑکی کو اغواء کرلیا گیا

لاہور:امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی،پولیس کی جانب سے لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چار روز گزرنے کے باوجود تاحال اسے بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔تھانہ ملت پارک نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مغویہ لڑکی سیکنڈ ایئر کے امتحانات دینے گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں پہنچی اور تاحال فون بھی بند ہے۔اس حوالے سے کالج کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑکی موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ کالج آئی اور اندر داخل ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ لڑکی نے کالج میں داخل ہوتے ہوئے تلاشی دینے سے بھی انکار کیا جبکہ کمرہ امتحان میں اس کی حاضری بھی موجود ہے۔22سالہ لڑکی شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔ لڑکی کا خاوند دبئی میں مقیم ہے۔

دوسری جانب گجر پورہ کے علاقہ چائنہ اسکیم میں 22 سالہ لڑکی پر اسرار طو رپر جاں بحق ہو گئی۔ بتایاگیا ہے کہ آمنہ کوبیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں: گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول میں 4سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکی کوکوئی زہریلی چیز دی گی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Related Posts