رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی بھی کورونا کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MNA Aftab Siddiqui tested positive for corona

کراچی: پاکستان میں کوروناوائرس نے اہم شخصیات کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی بھی کورونا کا شکارہوگئے، دعاؤں کی اپیل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام رہنماؤں اورکارکنان سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 10شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 33ہزار 521افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 29شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار253ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ42 لاکھ 39ہزار761ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9.45فیصد رہی جبکہ 827مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

مزید پڑھیں:والد کو دل کا دورہ پڑ گیا، فیصل واؤڈا کی عوام سے دعا کی درخواست

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 125افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار611 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 39 ہزار 881ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 91جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 5ہزار930کیسز اور 7 ہزار 703اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts