کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میر نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرانے کی بات خوش آئند ہے۔
سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ویمن ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پروگرام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے خواتین کی لیگ اور ویمن ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹینس اسٹار جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد