اپوزیشن دو کے بجائے تین مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی، شیخ رشید
31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہوگی، اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں، عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے، شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں،اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا۔

23مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے،ہمارا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے جو اپریل، مئی تک حل ہو جائے گا، بجٹ اچھا دیں گے،سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی، میں مری جاکر توجہ نہ دیتا تو 23 کی بجائے 40 لوگ مر جاتے۔

ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں،وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو ایسا لگتا نہیں۔

راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کیلئے ہے نقصان کیلئے پہنچانے کیلئے نہیں، ہسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں، وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو لیکن ایسا لگتا نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے بیان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہیں، سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں، حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا منگا کی پیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کیلئے سیاست کرتے ہیں تاہم ان کے نصیب میں پیسے بھی نہیں ہیں، سیاست دان دھرتی ماں کے لیے مرتا ہے لیکن یہ باہر بھاگ گئے، دنیا میں ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو حکومت گرانے سے زیادہ لندن بھاگنے پر محنت کرتے ہیں۔

بیماری کا ڈرامہ کرنے والے حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں، آئین ملک میں سیاست کریں مقابلہ کریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی خواب ہے، اپوزیشن جتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، فواد چوہدری

فنانس بل پاس ہوگیا اور ان کے ممبران کم ہوگئے، یہ کہتے ہیں کہ فنانس بل اس لیے پاس ہوا کہ فون کال آئی، ان سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد لائیں پھر 25 ممبران کم ہوں گے پھر یہ کہیں گے فون کال سے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ 23 مارچ کو عوام کا سمندر ہوگا۔

Related Posts