چیئرمین پی سی بی کی ویمن پی ایس ایل کرانے کی بات خوش آئند ہے، ثنا میر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی کی ویمن پی ایس ایل کرانے کی بات خوش آئند ہے، ثنا میر
چیئرمین پی سی بی کی ویمن پی ایس ایل کرانے کی بات خوش آئند ہے، ثنا میر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میر نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرانے کی بات خوش آئند ہے۔

سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ویمن ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پروگرام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے خواتین کی لیگ اور ویمن ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹینس اسٹار جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد

انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سال میں ویمن ٹیم کی پرفارمنس میں تھوڑی کمی آئی ہے، پی ایس ایل میں اس بار تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔

Related Posts