پاکستان میں کورونا کے 3500 سے زیادہ کیسز رپورٹ ،شرح 7فیصد سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports over 3,500 cases, positivity rate reaches 7.36%

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں اومی کرون میں شدت کے بعد ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3567 کیسز اور 7اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1315834 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 28999 ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 48449 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 7اعشاریہ 36 فیصد تک بڑھ گیا۔362 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1260407 رہی۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 26428 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:اومیکرون کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے، بل گیٹس

سندھ میں اب تک 494964، پنجاب میں 450686، خیبرپختونخوا میں 181996، اسلام آباد میں 110243، بلوچستان میں 33682، آزاد کشمیر میں 34726 اور گلگت بلتستان میں 10437 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 85 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 952، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 749، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts