لندن: کیمبرج کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے نئے پورٹریٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہیں جو تکنیکی اعتبار سے مونوکروم ہے۔ پورٹریٹ کی نمائش شہزادی کی سالگرہ سے قبل کی گئی۔
برطانوی شہزادی نے دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی مونوکروم پورٹریٹ کی تصویر شیئر کی جس پر برطانوی شہریوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
لیجنڈری اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس مکمل
شہزادی کیتھرین مڈلٹن کا اپنی مونوکروم تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی 40ویں سالگرہ سے قبل نیا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 3 پورٹریٹس تھے جن میں سے ایک جو میں نے شیئر کیا، نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعے میں داخل کیا جائیگا۔
View this post on Instagram
A post shared by Duke and Duchess of Cambridge (@dukeandduchessofcambridge)
خیال رہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے آج سے 2سال قبل شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اور بعد ازاں جب انہیں پاکستان میں ٹرین حادثے کی اطلاع ملی تو شاہی جوڑے نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Duke and Duchess of Cambridge (@dukeandduchessofcambridge)