اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وباءجیسےچیلنج کےباوجود(مالی سال کے) پہلے9ماہ میں لِسٹِڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59فیصد اضافہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس انداز میں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔مجھےامیدہےکہ کاروباری ادارے، انکے مالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔
وباءجیسےچیلنج کےباوجود(مالی سال کے) پہلے9ماہ میں لِسٹِڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59% اضافہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنےپھولنےکیساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔مجھےامیدہےکہ کاروباری ادارے+انکےمالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصہ دار بنائیں گے۔https://t.co/8WRSH3ip52
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتیں پیسے بنانے کیلئے سڑکیں بنایا کرتی تھیں، 100 فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکوں کی تعمیر میں جھونک دیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ مواصلات سب سے اچھا کام کر رہی ہے۔ سی پیک کے شرقی روٹ پر سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوا۔
مزید پڑھیں:نادہندگان کو تنبیہ، حکومت کی گرفت میں آنے سے قبل ٹیکس ادا کردیں۔شوکت ترین