لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟
کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟،تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں، سوچو جب جواب دینا پڑا کس کس سے پیسے وصول کئے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر اور واردات انجام دی۔
ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں،سوچو جب جواب دینا پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی! آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلا کہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔ https://t.co/k9s1W3Oa3U
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 5, 2022
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ نہ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: ماضی میں 100فیصد سے زیادہ پیسہ سڑکیں بنانے پر خرچ کیا گیا۔وزیر اعظم