اداکار آرنلڈ شوازنیگر اور ماریہ کی راہیں علیحدگی کے 10سال بعد جدا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار آرنلڈ شواسنیگر اور ماریہ کی راہیں علیحدگی کے 10سال بعد جدا
اداکار آرنلڈ شواسنیگر اور ماریہ کی راہیں علیحدگی کے 10سال بعد جدا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ ایکشن فلمز کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنیگر اور اہلیہ ماریہ شرائیور کی راہیں علیحدگی کے 10 سال بعد حتمی طور پر جدا ہوگئیں۔ عدالت نے طلاق کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی عدالت نے طلاق کو حتمی شکل دے کر فیصلہ جاری کردیا۔ ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی ماریہ شرائیور نے آرنلڈ شوازنیگر سے 1986 میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی

نریندر مودی پر تنقید، انتہا پسندغصے میں آگئے، کے آرکے سے بدتمیزی

دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی رہ رہے تھے کہ ایک روز آرنلڈ شوازنیگر نے انکشاف کیا کہ گھر پر کام کرنے والے اسٹاف میں شامل ایک خاتون سے پیدا ہونے والا بچہ ان کا ہے جس کے بعد 2011 میں ماریہ شرائیور نے طلاق کی درخواست دے دی۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد امریکی میڈیا نے آرنلڈ اور ماریہ کا جینا حرام کردیا، تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے بغیر طلاق کے معاملات خاموشی سے نمٹانے پر اتفاق کر لیا، طلاق کی کارروائی میں 10 سال لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

تاحال آرنلڈ اور ماریہ شرائیور کے مابین مالی لین دین کی تفصیلات بھی منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ دونوں کی شادی سے پیدا ہونے والے چاروں بچے بالغ ہوچکے ہیں، اس لیے کون کس کے ساتھ رہے گا، اس کا فیصلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

ایکشن ہیرو آرنلڈ اور ماریہ شرائیور میں سے کسی پر بھی ایک دوسرے کی ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ فلم میں اداکاری کے علاوہ آرنلڈ امریکی ریاست کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ طلاق کا فیصلہ مداحوں کیلئے تشویشناک حیرت کا باعث بنا۔

Related Posts