جسٹس گلزار سبکدوش، جسٹس عطاء بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice Umar Ata Bandial takes oath as CJP

اسلام آباد: جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔

سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیتے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے 7سینئر ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے، ان میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز اور لاہور ہائی کورٹ کے دو جسٹس شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کا آئینی فرض ہے، چیف جسٹس

 جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد اگلے جج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد ہوں گے جو 5 مارچ کو، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل کو، جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل 13 جولائی اور جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30 جون 2022 اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر 2 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ میں جج کی ایک سیٹ خالی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت 12 سیٹیں خالی تھیں۔

Related Posts