اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی تباہی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے جو خود مہنگائی کا عذاب نازل کرکے کہتی ہے کہ مہنگائی کی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ ک صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران طبقہ سستے جبکہ عوام مہنگے ترین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔اپوزیشن چپ نہیں بیٹھے گی۔
وزیراعظم نے ایم کیوایم والوں کونفیس لوگ کہہ کرسرٹیفکیٹ دےدیا،سعیدغنی
عامر لیاقت کی طبیعت خراب، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دے دیں، منی بجٹ کے تباہ کن اثرات کچھ مہینوں یا سال میں نظر آئیں گے۔ منی بجٹ کا بوجھ عوام پر نہیں پڑے گا، یہ کہنا سفاکی و بے حسی کی انتہا ہے۔
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی تباہی کی ذمہ دار عمران نیازی حکومت ہے جو منی بجٹ پیش کرکے معاشی انجن منجمد کرچکی۔ عمران نیازی اینڈ کمپنی ہی معاشی تباہی وبربادی کے ذمہ دار ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ہر سال قوم پر مہنگائی کا نیا طوفان مسلط کرنا موجودہ حکومت کی روایت ہے۔ رواں برس کے آغاز پر اسے ترقی کا سال قرار دینے والوں نے اسے تباہی کا سال بنا دیا۔ منی بجٹ کے زہریلے بیج بوئے گئے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلے بھی یہ کرپٹ کمپنی چل نہیں رہی تھی، جو دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی۔ نئے سال میں قوم کو بند گلی میں پہنچانے والی تحریکِ انصاف نئے یو ٹرن لینے کیلئے تیار ہے۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری فریب ثابت ہوگی۔ افسوس ہے کہ ملک کو معاشی تباہی، ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ اور بے روزگاری کی بمباری جھیلنی پڑی۔ قوم کیلئے موجودہ حکومت کا تجربہ ایک سبق بن گیا ہے۔