راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا۔
دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار منور،سپاہی ذکاء اللہ،سپاہی فرحان اور سپاہی شیرازشہید ہو گئے۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مقابلے میں عصمت اللہ شاہین گروپ کے دو دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ کٹ میں سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہائی ویلیو ٹارگٹڈ جائنٹ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ وادی میں مودی کےغنڈوں کاراج،مزید3کشمیری شہید