لاہور :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی پر بریفنگ لطیفے کے مترادف ہے۔
عمران خان کے ہردورے پر پنجاب کے وزراء وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ کے شکائتیں لگاتے ہیں۔عمران خان نے بہتر کارکردگی نہ دیکھانے والے وزیر کو کابینہ سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔14ماہ بعد بھی کسی صوبائی وزیر کو غیر تسلی بخش کارکردگی کی بناء پر کابینہ سے نہیں نکالا گیا۔
کیا پنجاب کے تمام وزیروں کی کارکردگی سو فیصد درست جارہی ہے؟اگر پنجاب کے وزیروں کی کارکردگی شاندار ہے تو پنجاب کی حکومتی مشنری درہم برہم کیوں ہو گئی ہے؟پنجاب میں حکومت کی کارکردگی کا اندازہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی موجودہ ناقص صورتحال لگایا جا سکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کے دورہ لاہور کے ردعمل میں کہاپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔پنجاب کا تعلیمی نظام چیخ چیخ کر حکومت کی نااہلی کا واویلہ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف آج بھی سویلین بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری