پاکستان میں کورونا سے مزید6 اموات، 515 نئے کیسز کا اندراج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan posts 48 more corona deaths, 6,377 infections in a day

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء سے اموات اور شہریوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، موذی وباء نے مزید 515 شہریوں کو اپنا شکار بنالیا جبکہ پہلے سے متاثرہ 6 مریضوں کی جان لے لی۔

جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6اموات اور 515 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

6نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28927 ہو گئی ہے جبکہ نئے 515 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1295376 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 50000 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح کا تناسب 1اعشاریہ 7 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 32لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 31ہزار ہلاک

406 مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1256337 ہے۔ جمعہ تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 10112 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 481689، پنجاب میں 444977، خیبرپختونخوا میں 181370، اسلام آباد میں 108618، بلوچستان میں 33633، آزاد کشمیر میں 34660 اور گلگت بلتستان میں 10429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوامیں 5 ہزار 928، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 746، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts