واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ہے لیکن اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے پیش نظر وائٹ ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ گورنرز اور ہیلتھ ایڈوائزرز نے شرکت کی۔
جو بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ اومی کرون کے اثرات ابتدائی کورونا وبا کے جیسے نہیں ہیں، ویکسینیشن کے سبب اومی کرون سے متاثرہ افراد شدید بیمار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس سے اسپتالوں میں داخلے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کی تیاریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پریشان نہ ہوں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز سے چند اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ