پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر دانش علی کا کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر دانش علی نے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا
پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر دانش علی نے کراچی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا

کراچی: امریکا سے آئے پاکستانی ڈاکٹر دانش علی نے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں دو سو مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں اور ضروری آپریشن بھی کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں امریکا سے آئے پاکستانی ڈاکٹر دانش علی نے اپنے ساتھیوں ڈاکٹر آغا سجاد اور کاظم رحیم کی مدد سے فاطمہ اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا۔

فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے عرق النساء، جوڑوں، گردن اور مہروں کے درد کا شکار مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائی تجویز کی۔

اس موقع پر فوری ضرورت کے تحت مریضوں کا آپریشن بھی کیا گیا، پین اسپیشلسٹ ڈاکٹر دانش علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ ہر سال پاکستان میں کراچی اور ہری پور میں فری میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ لگانے کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے،اس تمام عمل کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، امریکہ سے آئے ان کے ساتھی ڈاکٹر بھی اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور کراچی کے بعد اومی کرون نے لاہور کا رخ کر لیا، پہلا کیس رپورٹ

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے دادا حاجی ظفر سلطان کی کمیونٹی کے لئے بڑی خدمات تھی اس سلسلے کو ان کے والد شوکت علی نے بھی جاری رکھا اور بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر وہ بھی طبی میدان میں کار خیر سرانجام دے رہے ہیں۔

Related Posts