تصویری تجزیہ، بالی ووڈ کی فنکار جوڑیوں نے اربوں کے اثاثے بنا لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، بالی ووڈ کی فنکار جوڑیوں نے اربوں کے اثاثے بنا لیے
تصویری تجزیہ، بالی ووڈ کی فنکار جوڑیوں نے اربوں کے اثاثے بنا لیے

کہا جاتا ہے کہ بھارت میں بالی ووڈ فنکاروں سے زیادہ امیر کوئی نہیں، لیکن یہ حقیقت نہیں، دیگر شعبہ جات میں بھی اربوں کمائے جارہے ہیں۔ اگر بالی ووڈ کی بات کی جائے تو صفِ اول کی اداکار جوڑیاں اربوں کے اثاثے بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

کچھ ستاروں نے کامیاب کاروباری شخصیات کو ہدف بنایا تو کچھ بالی ووڈ اداکاراؤں نے  اپنے ہی جیسے اداکاروں سے شادی کو ترجیح دی۔ اثاثوں سے واجبات کو تفریق کر لیا جائے تو حاصل ہونے والے اعدادوشمار کو نیٹ ورتھ کہا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان، اکشے کمار، سونم کپور، سیف علی خان اور دیگر ستاروں نے اپنے مشہورومعروف شریکِ حیات کے ساتھ مل کر کتنی نیٹ ورتھ حاصل کی۔ یہ سب جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں جس کا آغاز کنگ خان سے کیاجارہا ہے۔

گوری اور شاہ رخ خان 

When Shah Rukh Khan was turned down twice by Gauri Khan, his producers  asked him not to get married | Entertainment News,The Indian Express

اداکار شاہ رخ خان کو کنگ خان کی وجہ ان کی اداکاری اور بے مثال شہرت ہی نہیں بلکہ کمایا گیا ہزاروں کروڑ کا پیسہ بھی ہے۔ گوری اور شاہ رخ خان کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 6 ہزار 600کروڑ لگایا گیا ہے۔ 

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 

Twinkle Khanna explains meaning of love sharing mushy photo with Akshay  Kumar | Celebrities News – India TV

اپنی اداکاری اور مزاحیہ برجستگی سے بالی ووڈ کے فلم بینوں کو سب سے زیادہ محظوظ کرنے والے اداکاروں میں اکشے کمار کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کی جوڑی کی مالی استعداد کا اندازہ 2 ہزار 624 کروڑ لگایا گیا ہے۔ 

سونم کپور اور آنند آہوجا

Sonam Kapoor – Anand Ahuja's alleged love story

اگر سونم کپور کو نئی نسل کی نمائندہ فنکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اول الذکر فنکار 50 کی دہلیز کب کے عبور کرچکے اور سونم کپور انہی کے دور کی یادگار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔ انیل اور آنند آہوجا کی نیٹ ورتھ 3 ہزار 102کروڑ ہے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان

Did you know that Kareena Kapoor Khan was warned against marrying Saif Ali  Khan ? | Hindi Movie News - Times of India

نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف علی خان نے بھارتی فنکارہ کرینہ کپور سے شادی کی جس سے قبل فلمی دنیا میں کرینہ اور شاہد کپور کے معاشقے کے چرچے عام تھے جس کا ذکر کرشمہ کپور نے بھی کیا۔ کرینہ اور سیف کی مالی استعداد کا اندازہ 1 ہزار 520 کروڑ لگایا گیا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 

Anushka Sharma and Virat Kohli take break from outdoors for a simple lunch  date. See pic | Bollywood - Hindustan Times

متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جوڑی کو کون نہیں جانتا۔ ان دونوں کی مالی استعداد کا اندازہ 1 ہزار 65کروڑ لگایا گیا ہے۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن 

How Amitabh and Jaya have always quashed rumours of trouble in paradise -  Movies News

سن 70 اور 80 کی دہائی میں اینگری ینگ مین بن کر فلمی دنیا پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی پہچان صرف اداکاری نہیں ہے بلکہ کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان کے طور پر بھی ان کی شہرت بے مثال سمجھی جاتی ہے۔امیتابھ اور جیا بچن کی نیٹ ورتھ 1ہزار کروڑ ہے۔

دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ 

Ranveer Singh On Deepika Padukone: "I Would Have Been Lost" Without Her

سنجیدہ اداکاری کی بات کی جائے تو بالی ووڈ کی نئی نسل میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کی مالی استعداد کا اندازہ 597 کروڑ لگایا گیا ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 

How Abhishek Bachchan addressed rumours of his divorce with Aishwarya Rai

سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بے شمار فلموں میں اداکاری اور پرفارمنس سے ثابت کیا کہ رقص کے فن میں انہیں مات دینا اگر ناممکن نہیں تو بے حد مشکل ضرور ہے۔ ابھیشیک بچن نے بھی شروع میں ٹھوکر کھانے کے بعد جاندار اداکاری شروع کی۔ دونوں کی نیٹ ورتھ 590 کروڑ ہے۔

اجے دیوگن اور کاجول

Kajol reveals that her father had opposed her marriage to Ajay Devgn :  Bollywood News - Bollywood Hungama

سنگھم کا کردار ہو یا دل جلے کا شاکا، اجے دیوگن نے جس کردار پر ہاتھ ڈالا اسے امر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کاجول نے بھی 1992 سے اداکاری شروع کرنے کے بعد خوب نام کمایا۔ دونوں فنکاروں کی نیٹ ورتھ کا تخمینہ 495 کروڑ لگایا گیا ہے۔

Related Posts