پاکستان میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 4 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 91ہزار 737 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 882شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی

کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار506ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ29 لاکھ 7ہزار243 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.63فیصد رہی جبکہ 643مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز تک صحتیابی اور صوبائی صورتحال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  354افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 588ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 216افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 59جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 79 ہزار 326کیسز اور 7 ہزار 652اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 11افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 909انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 558 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 642افراد کورونا سے متاثر اور 745انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 285شہری کورونا سے متاثر جبکہ 964 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts