اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس پاکستان میں منعقد ہونا تاریخی لمحہ ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان کو امداد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے جبکہ افغان بینکنگ نظام فعال نہیں۔ معیشت چلانی ہے تو بینکنگ فعال کرنی ہوگی۔
فلسطین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کا خیر مقدم
وزیر اعظم نے او آئی سی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا