عالمی بینک نے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی تقسیم بہتر کرنے اور صارفین کیلئے خدمات کے معیار کی بہتری کیلئے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جو ای ڈی ای آئی پی کے تحت عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے حالیہ بیان کے مطابق الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشنسی امپروومنٹ پراجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی زیادہ منظم انداز سے منظم کرنے میں معاونت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہریوں نے لکڑی کے چولہے لگا لئے

کے الیکٹرک مارکیٹوں سے کنڈوں کا خاتمہ کرے،تاجر تعاون کرینگے، عتیق میر

عالمی بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی ای آئی پی منصوبہ موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر، خصوصاً گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز میں بھی سرمایہ کاری کرے گا جو تقسیم اور افادیت کی خدمات کیلئے اہم ہیں جس کا مقصد خدمات بہتر کرنا ہے۔

پاکستان کیلئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسان کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں طویل مدتی معاشی استحکام کا انحصار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر ہے جس سے عوام کو بجلی دستیاب ہوتی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ عالمی بینک کی کاوشوں سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی آپریشنل و مالیاتی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی تاکہ وہ دیوالیہ پن سے نکل سکیں اور حتمی طور پر نجی شعبے کی مزید شرکت سامنے آ سکے۔ 

 

Related Posts