واٹس ایپ نے اہم میسجز دوبارہ حاصل کرنے کیلئے فیچر متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: واٹس ایپ نے اہم میسجز کھوجانے پر ان کے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اہم فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ آپشن آپ کو خاندان کے افراد یا دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے پتے، پاسورڈز یا دیگر ضروری اہم معلومات کو محفوظ کرنے کا حامل بناتا ہے۔ اس آپشن کا نام starred messages ہے۔

کسی بھی اہم میسج جس کو محفوظ کرنے کیلئے آپ مطلوبہ چیٹ کھولیں اور اس میں مطلوبہ میسج کو محفوظ کرنے کیلئے اس پر انگلی کو دبائے رکھیں۔

تھوڑی دیر میں اوپر اسٹار کا نشان بنا ہوا آئے گا۔ جس پر آپ جیسے ہی کلک کریں گے تو آپ کا میسج محفوظ ہوجائے گا۔

اگر آپ محفوظ کئے گئے میسج کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے واپس واٹس ایپ کی chats میں جائیں۔

اوپر دائیں ہاتھ پر 3 نقطے والے آپشن کو دبائیں۔ ایک drop down menu کُھل جائے گا۔ اس میں starred messages پر کلک کریں اور اپنے محفوظ شدہ میسجز کو دیکھیں۔

مزید پڑھیں: ناسا کا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان کیلئے تیار،ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو جاری

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لئے مختلف قسم کے فیچر اکثر متعارف کرائے جاتے ہیں۔ جس سے صارفین استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

Related Posts