کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دوربین تیار کرنیکی ویڈیو ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دوربین تیار کرنیکی ویڈیو ریلیز
کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دوربین تیار کرنیکی ویڈیو ریلیز

کائنات کی تسخیر اور دریافت کا عمل جاری ہے جس کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اگر دور بین تیار کرنی ہے تو اس کیلئے درکار اجزاء بھی درست ہونے چاہئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین تیار کرنے کیلئے آپ کو درست اجزاء کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہبل کاکارنامہ، پہلی بار 1 لاکھ 40ہزار نوری سال طویل کہکشاں کی تصویر تیار

امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملے، اسرائیل کا کردار سامنے آگیا

ٹوئٹر پیغام میں ناسا نے کہا کہ ہماری ایلیمنٹس آف ویب سیریز دیکھیں تاکہ آپ کو علم ہوسکے کہ دنیا کی طاقتور ترین دور بین کیسے بنائی گئی اور ناسا کائنات کی دریافت میں کیسے مدد کرسکتا ہے؟

واضح رہے کہ کائنات کی دریافت کیلئے دنیا کی طاقتور ترین دور بینوں میں سے ایک ناسا کی ہبل ٹیلی اسکوپ کو سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے کائنات کی تسخیر کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔

قبل ازیں ناسا کی بڑی خلائی دور بین ہبل نے نیا کارنامہ سرانجام دیا، سائنسی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 40 ہزار نوری سال قطر کی حامل کہکشاں کی تصویر تیار کر لی گئی۔

رواں ماہ کے آغاز پر زمین سے 14 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع کہکشاں این سی جی 7329 کی تصویر تیار کرنے کیلئے فور فلٹر فیوژن کا استعمال کیا گیا۔

تکنیکی اعتبار سے این سی جی 7329 اسپائرل کہکشاں کہلاتی ہے جس کی تصویر لینے کیلئے ہبل کے وائلڈ فیلڈ کیمرا 3 (ڈبلیو ایف سی 3) سے مدد حاصل کی گئی۔

Related Posts