راولپنڈی: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والے ذلیل و خوار ہورہے ہیں،آج بچہ بچہ کہہ رہا ہے شریفوں کا سارا ٹبر چور ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چوروں کا احتساب کرکے رہے گا،شیطان کے بہکاوے میں نہیں آنا، مہنگائی انشاء اللہ ختم ہوگی۔
ہفتہ کو وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چکری انٹر چینج کے قریب عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے جو مسائل 35 سالوں میں حل نہیں ہوئے وہ حل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاست کو ہمیشہ عبادت، خدمت اور حقوق العباد سمجھ کر کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں علاقائی چوہدریوں کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے علاقے کی اس طرح خدمت نہیں کی جس طرح یہ کرسکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ تین بار وزارت عظمیٰ پر بیٹھنے والے کو عوام نے عزت دی تاہم عزت راس نہ آئی،بائیس کروڑ عوام کا خون چوسا گیا اور اپنے محل کھڑے کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ملک ستائیسویں رمضان کی رات وجود میں آیا۔ انہوں نے کہ جو شخص اس ملک کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ دونوں جوانوں میں رسوا ہوگا۔
مزید پڑھیں: منی بجٹ پاس ہواتومعاشی خودمختاری خطرےمیں پڑ جائےگی،شہبازشریف