کراچی، ن لیگ نے گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ن لیگ نے گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کرلیا
کراچی، ن لیگ نے گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کرلیا

کراچی میں سابق وفاقی وزیر کا قیام طویل ہوگیا، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد حکومت پر یہ واضح کرنا ہے کہ بس منصوبے کا سنگِ بنیاد نواز شریف دورِ حکومت میں رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی قیادت گرین لائن میٹرو ٹریک کے علامتی افتتاح کیلئے تیار ہوگئی۔ سابق وزیرِداخلہ احسن اقبال آج گرین لائن میٹرو بس روٹ کا دورہ اور ٹریک کا علامتی افتتاح کریں گے۔ ن لیگی قیادت نے ان کے دورۂ کراچی کا شیڈول تبدیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی والوں کیلئےاچھی خبر،گرین لائن منصوبےکاافتتاح10دسمبرکوہوگا

ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین جنوری 2022 تک روک دیا

آج احسن اقبال دورۂ سندھ کی تکمیل پر واپس جانے والے تھے، تاہم پارٹی قیادت کی ہدایات کے پیشِ نظر سابق وفاقی وزیر نے کراچی میں قیام کو وسعت دے دی۔ ن لیگ کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کا سنگِ بنیاد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رکھا۔

ن لیگی قیادت علامتی افتتاح کیلئے ایک ہوگئی۔ احسن اقبال کے علاوہ دیگر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی گرین لائن روٹ کےمعائنے کیلئے تیار ہیں۔ آج دوپہر 1 بجے ناظم آباد نمبر7 پر علامتی افتتاح کی تقریب منعقد ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کا عندیہ دے چکے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیرِمنصوبہ بندی اسد عمر اور ایس آئی ڈی سی ایل حکام روٹ کے معائنے کیلئے تیار ہیں۔ منصوبے کا افتتاح 10دسمبر کو ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 10 دسمبرکوکراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔

قبل ازیں کراچی کیلئےاس جدیدٹرانسپورٹ کےمنصوبےکو 2017 میں مکمل ہونا تھاجبکہ رواں سال گرین لائن منصوبےکیلئےمزید40بسیں کراچی پہنچ گئیں،مجموعی بسز 80ہوگئیں۔

Related Posts