اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے،انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹ ورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے تھے۔
ملزمان ایکٹویٹ ہونے والی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے،گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں،گرفتار گینگ کے قبضے سے 2350سمز پکڑی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: سافٹ ویئر انجینئرز نے چوری شدہ فونز کے IMEI تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا