چٹاگانگ:پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں۔
فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ جاری ہے،ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے میں پارٹنرشپ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے کہا کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرکے ٹارگٹ پورا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پچ پر مختلف پیچز بنے ہوئے ہیں،سپنرز ان پیچز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے