اسلام آباد :وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے،عدلیہ مریم نواز کے خلاف نوٹس لے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )پاکستان کے عدالتی نظام کو بدنام کرنے کے لیے جعلی آڈیوز اور ویڈیوز بنانے کی عادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے رانا شمیم مسلم لیگ (ن) کے رہنما تھے اور بعد میں وہ گلگت بلتستان کے چیف جج بن گئے۔فواد چوہدری نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نوٹس لے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے مریم نواز کے حکومتی میڈیا سیل چلانے پر جواب مانگ لیا