مریم نواز نے فیک لیکس تیار کرنے کے لئے پوری ٹیم بنا رکھی ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے فیک لیکس تیار کرنے کے لئے پوری ٹیم بنا رکھی ہے، فواد چوہدری
مریم نواز نے فیک لیکس تیار کرنے کے لئے پوری ٹیم بنا رکھی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے دوران ججوں اور فوج کے خلاف تقاریر سے لاتعلقی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پہلے بھی ویڈیو جاری کی جا چکی ہیں، جعلی ویڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا تھا،”مجھے کیوں نکالا“ کی مہم کی طرح ان کا خیال تھا فوج کی طرح جج بھی دباؤ میں آ جائیں گے۔

”مجھے کیوں نکالا“ کی مہم کی طرح ان کا خیال تھا فوج کی طرح جج بھی دباؤ میں آ جائیں گے،جب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو میڈیا میں ہیڈ لائنیں لگا دی جاتی ہیں،کم ہوتی ہیں تو میڈیا لوگوں کو آگاہ ہی نہیں کرتا، مراد علی شاہ اپنے معاملات کو ٹھیک کریں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے لاہور میں ہونے والی کانفرنس کے دوران ججوں اور فوج کے خلاف تقاریر سے لاتعلقی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی (سماء) نے ویڈیو کا جس طریقے سے کچا چھٹا کھولا، قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی طرف سے پہلے بھی اس طرح کی ویڈیو جاری کی جا چکی ہیں، جعلی ویڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ”مجھے کیوں نکالا“ کی مہم کی طرح ان کا خیال تھا کہ فوج کی طرح جج بھی دباؤ میں آ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جب کیسز چلنا شروع ہوتے ہیں تو اس طرح کی مہم چلائی جاتی ہے کہ شاید ججز دباؤ میں آ جائیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ امید ہے جوڈیشری اس دباؤکو مسترد کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، لوگوں کی ٹیپیں بنوانا، ان کی فیک لیکس تشکیل دینا ان کا پرانا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیک لیکس تیار کرنے کے لئے انہوں نے ٹیم بنا رکھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے فیک ویڈیو تشکیل دینے کا کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ ججز اور دیگر اکابرین اس طرح دباؤمیں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کے لئے وہ اس طرح کی ویڈیوز بنا رہی ہوں گی، مریم نواز کے اس رویئے کی مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جب قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو میڈیا میں ہیڈ لائنیں لگا دی جاتی ہیں لیکن جب کم ہوتی ہیں تو میڈیا لوگوں کو آگاہ ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چینی کی قیمت 90 سے 95 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کو چلانے کیلئے پیسہ نہیں مجبوراً قرض لینا پڑتا ہے: وزیراعظم

آئندہ 15 سے 20 دنوں میں چینی کی قیمت 80 سے 85 روپے میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر، پیاز اور ادرک کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، فوڈ باسکٹ بیلنس ہوئی ہے،بدقسمتی سے کراچی میں قیمتیں پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں۔

Related Posts