بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف
بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بابراعظم کا اعتراف

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔ جس کا افسوس ہے۔

بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا، کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کرتے تھے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

قومی کپتان نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والی قومی ٹیم ٹرافی سے محروم؟

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Posts