ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے معافی مانگ چکے ہیں۔شہبازگل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے لوگ پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ثاقب نثار کی جعلی آڈیو سامنے آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کی بے گناہی پر جھوٹی خبر چلانے والوں نے معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن کا واک آؤٹ روکنے کیلئے وزیر اعظم کی جعلی خبر چلائی گئی۔شہباز گل

پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے قرض لینا ملک کے مفاد میں نہیں۔شہباز گل

ملکی اداروں پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیا پانامہ کی کہانی بھی اداروں کی ہدایات پر سامنے آئی جس پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نااہل کیا گیا؟

معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جعلی آڈیو چلانے والے جھوٹی خبر چلانے پر پہلے بھی معذرت کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آڈیو کلپ میں شریف فیملی کے متعلق گفتگو ہوئی۔

مبینہ آڈیو کلپ جسے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے، اس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ (سپریم کورٹ) نے نواز شریف کو سزا دلانے کیلئے دباؤ ڈالا۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مجھ سے جھوٹی آڈیو منسوب کی گئی، آواز میری نہیں، اس طرح کی چیزوں کو بنا کرلایا جارہا ہے۔ ن لیگی رہنماؤں نے آڈیو کو اپنی جیت قرار دے دیا۔ 

 

Related Posts